7 اگست، 2026، 10:35 AM

یمنی افواج کی سعودی عسکری مراکز پر کارروائیاں جاری

یمنی افواج کی سعودی عسکری مراکز پر کارروائیاں جاری

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے صوبہ حضرموت کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب سے وابستہ فوجی مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے ایک نئی کارروائی انجام دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے صوبہ حضرموت کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب سے وابستہ فوجی مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے ایک نئی کارروائی انجام دی ہے۔

ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں متعدد سعودی افسران ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اہداف کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسی دوران یمنی ذرائع نے حضرموت میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے اڈوں پر کئی شدید دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ڈرون نے صوبہ حضرموت کے شہر سیئون میں واقع سیئون ایئرپورٹ پر سعودی حمایت یافتہ فورسز کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر سیئون میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں طیارہ شکن توپوں کی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے اس سے چند گھنٹے قبل بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کی کارروائیوں کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1940587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha